کاروار15؍جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے ہوناور تعلقہ میں غیر قانونی طور پر جوئے بازی کا کاروبار چلانے والے ایک مٹکا اڈّے پر پولیس نے دھاوا بولنے کے بعد 3100/-روپے نقدی سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ چھاپہ ماری ہوناور کے ماوین کوروا نامی علاقے میں ہوئی جس میں مٹکا اڈہ چلانے والے جناردھن گوڈاکو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔جبکہ اس کا دوسرا ساتھی گنپتی گوڈا موقع پرسے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اس سلسلے میں ہوناور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔